معروف قوال بدر میانداد کایوم ولادت کل منایا جائے گا

جمعہ 16 فروری 2024 20:29

معروف قوال بدر میانداد کایوم ولادت کل منایا جائے گا
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال کایوم ولادت کل17 فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا۔ بدر میانداد قوال17 فروری 1962کو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔

ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔

(جاری ہے)

بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ انہوں نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمزنے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ بدر میانداد جن کے البمز امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کئے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

وقت اشاعت : 16/02/2024 - 20:29:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :