علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کیس پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

جمعرات 21 اپریل 2022 16:20

علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کیس پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کیس پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت کے تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ مقدمے میں ملوث علی گل پیر اور عفت عمر کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کی جاتی ہے۔گلوکارہ میشاشفیع اور لینا غنی کے وکیل ایڈووکیٹ افضال کی جانب سے سیشن عدالت کے فیصلے کی کاپی فراہم کی گئی۔گلوکارہ میشا شفیع اور ماہم جاوید اگلی تاریخ پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 21/04/2022 - 16:20:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :