عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ” آپریشن زیرو ٹو ون “ شائقین کا ملا جلا ردعمل ، کراچی کیپری سینما میں فلم بینوں کا احتجاج ، انتظامیہ نے فلم ہٹا کر انڈین فلم لگادی ، فلم کا زیادہ تر حصہ انگریزی زبان میں ہے جو ہمیں سمجھ نہیں آ یا ، فلم ہٹائی جائے ، شائقین کا مطالبہ ، آئندہ نہیں لگائینگے ، انتظامیہ

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ” آپریشن زیرو ٹو ون “ کو شائقین کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا سامنا رہا جبکہ کراچی کے کیپری سینما گھر سے شائقین کے احتجاج کے بعد فلم کو ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلم مینوں نے سکرین کی طرف بوتلیں پھینکیں اور ہلڑ بازی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو ہرتیک روشن اور کترینہ کیف کی فلم بینگ بینگ لگانا پڑی ۔ شائقین کا کہنا تھا کہ فلم کا زیادہ تر حصہ انگریزی زبان میں ہے جسے دیکھ کر انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا عوامی احتجاج کے بعد سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم آپریشن زیرو ٹو اب ون مزید نہیں چلائینگے

وقت اشاعت : 08/10/2014 - 18:03:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :