” دل چیز کیا ہے جانا یہ جان بھی تمہاری ہے “ میرا پسندیدہ گانا ہے ‘ گلوکارہ شبنم مجید

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:05

” دل چیز کیا ہے جانا یہ جان بھی تمہاری ہے “ میرا پسندیدہ گانا ہے ‘ گلوکارہ شبنم مجید

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ ” دل چیز کیا ہے جانا یہ جان بھی تمہاری ہے “ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میری پہچان کا سبب ہے ، دوسرے لوگوں کی طرح مجھے اپنا یہ گایا گانا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے ، میرے گانے کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہے اور بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنے موبائل فون پر اسی گانے کی رنگ ٹون لگائی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران شبنم مجید نے کہا کہ میں نے بڑے اچھے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے مگر موسیقار استار نذر حسین کی کمپوزیشن بہت مشکل ہوتی ہے اور اس کے ساتھ واجد علی نوشادکو بھی دھن بنانے میں مہارت حاصل تھی ۔

وقت اشاعت : 09/10/2014 - 16:05:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :