عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ہمراہ 18 سال پرانی تصویر وائرل

رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے پرانے کرش ہیں جن سے اب عالیہ بھٹ نے شادی کر لی ہے

پیر 25 اپریل 2022 11:55

عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ہمراہ 18 سال پرانی تصویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے شوہر، اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ 18 سالہ پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے 10 سال بڑے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے پرانے کرش ہیں جن سے اب عالیہ بھٹ نے شادی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پر اس وقت عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی 18 سالہ پرانی، 2004ء میں لی گئی تصویر وائرل ہے جو کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر میں فریم میں آویزاں بھی ہے۔اس تصویر میں عالیہ بھٹ رنبیر کپور کے کندھے پر سر رکھ کر بیٹھی ہوئی ہیں، اس تصویر میں عالیہ کی11 اور رنبیر کپور کی عمر 21 سال ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر عالیہ بھٹ کی جانب سے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’بلیک‘ کے لیے دیئے گئے آڈیشن کے دوران لی گئی تھی جبکہ یہاں رنبیر کپور اس فلم میں سنجے لیلا بھنسالی کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں دونوں ہی نے ڈیبیو کیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/04/2022 - 11:55:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :