ارجن کپور بھی کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کے مداح نکلے

جمعہ 29 اپریل 2022 17:00

ارجن کپور بھی کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے’پسوڑی‘ کے مداح نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کو بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 کا مشہورگانا’پسوڑی‘ پسند آگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی میوزِک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 کے گانے’پسوڑی‘ کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ان اس گانے کے مداحوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ارجن کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا’پسوڑی‘ سنتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔یہی نہیں ارجن کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شئے گِل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2022 - 17:00:57

Rlated Stars :