نئی فلم کی جھلک جاری نہ کی گئی تو خودکشی کرلوں گا، باہوبلی کو مداح کی دھمکی

اداکار پربھاس کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں

پیر 16 مئی 2022 12:11

نئی فلم کی جھلک جاری نہ کی گئی تو خودکشی کرلوں گا، باہوبلی کو مداح کی دھمکی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) مشہور جنوبی بھارتی اداکار پربھاس کے مداح نے اداکار کو ان کی نئی فلم’ ’سالار‘‘ کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فلم باہوبلی کے مرکزی اداکار پربھاس کو ان کے ایک دیوانے مداح نے دھمکی آمیز خط ارسال کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہا ہے۔

اداکار پربھاس کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں جبکہ باہوبلی سیریز کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔یہاں تک کے ان کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم سالار کی کوئی اپ ڈیٹ نہ ملنے کی صورت میں اپنی جان لینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس خط میں پربھاس کے مداح نے لکھا ہے کہ ‘اگر سالار کے میکرز نے فلم کے حوالے سے جلد کوئی اپ ڈیٹ جاری نہ کی تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں گے۔مداح نے مزید لکھا کہ ‘ہم پہلے ہی دکھی ہیں جیسا کہ ساہو، رادھے شیام اور پربھاس کی پچھلی فلموں میں ہوا تھا اگر اس ماہ سالار کی کوئی معلومات فراہم نہ کی گئیں تو میں یقینی طور پر خودکشی کر لوں گا، ہمیں سالار کی اپ ڈیٹس چاہیئے۔واضح رہے کہ پربھاس آخری مرتبہ ہدایتکاررادھے کرشن کمار کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم رادھے شیام میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے تھے جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی تاہم اب اداکار کیمداح ان کی آنے والی فلم سالار کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 12:11:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :