جنوبی فرانس میں 75واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول اپنے پورے آب وتاب سے شروع

ہفتہ 21 مئی 2022 16:50

کانز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) جنوبی فرانس میں 75واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول اپنے پورے آب وتاب سے شروع ہو گیا۔کانز کا افتتاح ٹام کروز کی فلم’’ٹاپ گن میورک‘‘ کے پیلس ڈی فیسٹیول تھیٹر پر شاندار پریمیئر سے ہوا جہاں فلم کی کاسٹ جن میں جنیفر کنولی،مائلز،گلن پاول اور جون ہم شامل تھے موجود تھی۔پریمیئر کے خاتمے کے بعد ناظرین نے پانچ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے فلم کو زبردست داد پیش کی ۔

افتتاحی روز ڈائریکٹر جمیز گرے کی فلم ’’آرمگڈن ٹائم‘‘ کا بھی ورلڈ پریمیئر کیا گیا۔اس فلم کی کاسٹ میں این ہیتھ اوے،جرمی سٹارنگ اور انتھونی ہوپکن شامل ہیں ۔اس مرتبہ کانز فلمی میلے میں بز لہرمین کی فلم ’’ایلویس‘‘کا بھی ورلڈ پریمیئر ہوگا جس میں آسٹن بٹلر اور ٹام ہنکس نے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم لیجنڈری گلوکار ایلویس پرسیلے کی سوانح حیات پر بنائی گئی ہے۔

افتتاحی روز جارج ملر کی فلم’’تھری تھائوزنٹ ایئرز آف لونگنگ‘‘کوبھی اپنے پریمیئر پر زبردست پذیرائی ملی جب آڈیئنس نے چھ منٹ تک کھڑے ہو کر مسلسل تالیاں بجائیں۔ فلم ’’میڈ میکس فیوری روڈ ‘‘کے بعد یہ فلم جارج ملر کی دوسری فلم ہے جس کو انہوں نے ڈائریکٹ کیا ہے،فلم کی کاسٹ ٹیلڈا سوونٹن اورادریس ایلبا پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 16:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :