ٹائیگر شروف پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہشمند

تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے

اتوار 22 مئی 2022 11:50

ٹائیگر شروف پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہشمند
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) بھارتی اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شروف نے پاکستانی بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا ایک پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ویڈیو نے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہوبہو ٹائیگرو شروف کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔

(جاری ہے)

تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے

۔ سبحان سہیل نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔ یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 11:50:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :