لتا منگیشکر نے 1985 میں گایا اپنا انگریزی گیت فیس بک پر ڈال دیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:27

لتا منگیشکر نے 1985 میں گایا اپنا انگریزی گیت فیس بک پر ڈال دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے درجنوں زبانوں میں گیت گائے مگر ان کے مداحوں نے انگریزی زبان میں گانا گاتے شاید ہی کبھی سنا ہو۔ تاہم ان کی یہ خواہش اب جلد ہی پوری ہو سکتی ہے ، کہ لتا نے تیس برس پہلے گایا انگلش گیت فیس بک پر ڈالا ہے۔ بالی وڈ کی فلموں میں اپنی بہترین آواز کے لیے شہرت رکھنے والی گلوکارہ لتا منگیشکر اردو اور ہندی سمیت بر صغیر کی مختلف زبانوں میں نغمے گاتی رہی ہیں اور دنیا بھر کے شائقین محظوظ ہوتے رہے ہیں۔

تقریباً تیس برس قبل انھوں نے کینیڈا میں اپنی ایک دوست کی فرمائش پر انگریزی میں ایک گیت گایا تھا جو انھیں کسی طرح دستیاب ہوا اور وہ انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے پیش کیا ہے۔ لتا منگیشکر نے 1985 میں ایک کنسرٹ کے دوران انگریزی نغمہ ، ”یو نیڈڈ می“ ، گایا تھا۔

(جاری ہے)

لتا منگیشکر کو سروں کی ملکہ کہا جاتا ہے انھوں نے بر صغیر کی 30 مختلف زبانوں میں گیت گائے ہیں۔ اسی گیت کا لنک لتا نے اپنے فیس بک کے صفحے پر مداحوں کے لیے ڈالا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کچھ دن پہلے مجھے میرے 1985میں ٹورنٹو میں ہوئے ایک کنسرٹ کی ریکارڈنگ بھیجی گئی۔ اس میں مشہور کینیڈین گلوکارہ اینی مرے کی درخواست پر میں نے یہ گانا گایا تھا۔ یہ گانا میں آپ کو سنانا چاہتی ہوں۔ امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 12:27:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :