تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ’دیا بین‘ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھائی نے اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے

بدھ 25 مئی 2022 11:59

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ’دیا بین‘ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) معروف بھارتی کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی دیشا وکانی المعروف دیا بین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا وکانی کے بھائی نے اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ ایک اور بچے کے انکل بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دیا بین نے اپنے طویل ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ چھوڑ دیا ہے کیونکہ انہوں نے 4 سال سے اسکرین سے دوری اختیار کی ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے تصدیق کی تھی کہ اداکارہ جلد اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل دیا بین کے ہاں 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ نجی مصروفیات کے باعث اداکارہ نے کچھ عرصے کیلئے شو چھوڑ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 11:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :