لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش کا انعقاد

ہفتہ 28 مئی 2022 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقارعلی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔امجد اسلام امجد نے الحمرا کو نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے جبکہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نے اس حوالے سے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کرنے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،آرٹ کے ذریعے نئی نسل کو اپنی عظمت ِرفتہ کے سفر سے آگا ہ کر رہے ہیں، مقابلے میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کے 130فن پاروں کی نمائش کی گئی،مقابلے میں ماہ چوہدری نے پہلی،بابر مصطفی نے دوسری جبکہ ہوزیلا زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام،شیلڈ زو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔نمائش میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن امتیاز انور اور مریم رضوان نے حاصل کی۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 14:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :