ابرار الحق کی دھمکی کام کر گئی، کرن جوہر نے گھٹنے ٹیک دیئے

فلم جگ جگ جیو کے لیے چوری کیے گئے گانے نچ پنجابن نچ کا کریڈٹ ابرار الحق کو دے دیا

اتوار 29 مئی 2022 19:15

ابرار الحق کی دھمکی کام کر گئی، کرن جوہر نے گھٹنے ٹیک دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2022ء) گلوکار ابرار الحق کی مشہور بھارتی فلم ساز کرن جوہر دی گئی قانونی چارہ جوئی کی دھمکی کام کر گئی۔فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم جگ جگ جیو کے لیے چوری کیے گئے گانے نچ پنجابن نچ کا کریڈٹ ابرار الحق کو دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے فلم کے گانے پنجابن کا پوسٹر پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں گانے اور لیرکس کا کریڈٹ ابرار الحق اور بھارتی موسیقار تنشک باغچی کو دیا۔ خیال رہے کہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں، بالی ووڈ فلم سازوں نے متعد بار پاکستانی گانوں کو چوری کیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کے صف اول کے گلوکار بھارتی “پلیجرازم” کا شکار ہوئے ہیں تو یہ غلط نہ ہوگا

وقت اشاعت : 29/05/2022 - 19:15:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :