بھارتی فلموں کے مقابلے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو پاکستان فلم انڈ سٹری پہلی ترجیح ہوگی ‘ سلینا سپرا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:03

بھارتی فلموں کے مقابلے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو پاکستان فلم انڈ سٹری پہلی ترجیح ہوگی ‘ سلینا سپرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) اداکارہ سلینا سپرا نے کہا ہے کہ مجھے بھارتی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو میری پہلی ترجیح پاکستان فلم انڈ سٹری ہوگی ، پاکستانی فلم انڈ سٹری کے بحران کی ذمہ داری کسی فرد پر عائد نہیں ہوتی ،مفاد پرستوں کے ایک ٹولے کی وجہ سے انڈ سٹری پستی کی طرف چلی گئی ہے ۔

انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب درست سمت میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے جس میں فلم انڈ سٹری سے وابستہ ہر شخص کو حصہ لینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں سلینا سپرا نے کہا کہ میں نے 6سال پہلے رائٹر و ڈائریکٹر ناصر ادیب کی فلم ”سورج برسائے پھول “ میں ٹائٹل رول کیاتھا ،ناجانے کس وجہ سے اس فلم کو ڈبو ں میں قید کردیا گیا ہے اور یہ میری زندگی کی پہلی اور آخری فلم تھی جس میں میرا کردار منفرد نوعیت کاتھا ۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 14:03:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :