سارہ کے انکل کہنے پر سلمان خان کا اداکارہ کو فلم میں کام دینے سے انکار

ہفتہ 25 جون 2022 22:15

سارہ کے انکل کہنے پر سلمان خان کا اداکارہ کو فلم میں کام دینے سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے انکل کہنے پر اداکار نے انہیں مذاقا فلم میں کام دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم ایوارڈ آئی ائی ایف اے کی تقریب رواں ماہ کے آغاز میں اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی اور اب ریکارڈ کیا گیا یہ میگا ایونٹ ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی تقریب کی مختصر سی جھلک شیئر کی گئی جس میں سارہ علی خان سلو میاں کو انکل کہتے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے ایوارڈ تقریب کے اسٹیج پر دبنگ خان سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان انکل کے ساتھ میں اپنا کوئی برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں یہ سنتے ہی اداکار نے کہا تمہاری پکچر گئی جس پر قہقہے گونج اٹھے۔سلمان نے کہا کہ تم نے انکل کہہ دیا اگر نہ کہتی تو میرے ساتھ ہیروئن آتی لیکن تم نے اب یہ موقع گنوا دیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 22:15:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :