مصطفیٰ قریشی نے عمران خان کے مطالبات کی حمایت کردی
منگل 28 اکتوبر 2014 21:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2014ء) پاکستان کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے عمران خان کے مطالبات کی حمایت کر دی، تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے پیپلز پارٹی کی موجودہ پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔ موجودہ پیپلز پارٹی سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی جماعت نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان میں ذوالفقار علی بھٹو نظر آتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب کنٹینر پر کھڑے ہو کر جب امریکا کو للکار رہے تھے تو مجھے ذوالفقار علی بھٹو یاد آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں تاہم تحریک انصاف میں شمولیت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ واضع رہے کہ مصطفیٰ قریشی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ میں ان کا کردار نوری نت آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ مصطفیٰ قریشی 11 مئی 1940 کو حیدر آباد سندھ میں پیدا ہوئے۔ مصطفیٰ قریشی نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ ریڈیو پاکستان کراچی میں بھی بطور ڈیوٹی افسر اور انائونسر خدمات انجام دیتے رہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
abhijeet bhattacharya
Sher Mian Dad
Kristen Wiig
Anupam Kher
Qavi Khan
MyAnna Buring
Ashir Azeem
Hamid Ali Khan
Ali Kazmi
Sarmad Sultan Khoosat
Madiha Shah
Imran Ashraf
Showbiz News In Urdu
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ میں کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
الحمراء میں لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے‘‘ پیش کیا گیا