ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ملک کی ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں‘ شازیہ منظور

بدھ 29 اکتوبر 2014 13:03

ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ملک کی ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں‘ شازیہ منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)گلوکارہ شازیہ منظورنے کہا ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ،میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے اپنے ملک کی ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں،میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

شازیہ منظور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عظیم موسیقاروں نے جب بھی کسی گیت یا غزل کی کمپوزیشن ترتیب دی تو اس میں ہمارے ملک پاکستان کے مختلف خطوں کا انداز بڑا نمایاں تھا خاص طور پر سازوں کے ذریعے سے اپنی ثقافت کی عکاسی بھر پور کی جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی طریقے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے گیت تیار کرواتی ہوں یہ گیت لوگوں کو اچھے لگتے ہیں اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اسی لیے پاکستانی عوام مجھ سے بے پناہ محبت اور پیار کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/10/2014 - 13:03:49

Rlated Stars :