سڑکوں کی ابتر حالت پر علی انصاری انتظامیہ پر برس پڑے

بارشوں میں ہر سال ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مایوس ہوں ،حیرانی بالکل نہیں ہے، اداکار

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری چند گھنٹوں کی بارشوں کے بعد شہر کی اہم اور بڑی شاہرائوں کی ابتر حالت دیکھ کر انتظامیہ پر برس پڑے۔کراچی میں 2روز قبل شروع ہونیوالا مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے علی انصاری نے سوشل میڈیا پر انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لال کوٹھی کے اطراف کا منظر دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر پانی کھڑا ہوا ہے۔اداکار نے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے کیا کبھی بہتری کے آثار نظر آئیں گی ۔علی انصاری نے اپنی پوسٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ہر سال ان ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مایوس ہوں لیکن حیرانی بالکل نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :