گلوکارہ اولیویا نیوٹن جان انتقال کرگئیں

منگل 9 اگست 2022 11:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) برطانیہ نژاد آسٹریلوی گلوکارہ اولیویا نیوٹن جان73برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اولیویا نیوٹن کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ گلوکارہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد اپنے جنوبی کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر انتقال کرگئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اولیویا گلوکارہ، نغمہ نگار، اداکارہ، کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن تھیں جنہوں نے 4 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتا اور ان کے میوزک کیریئر میں 5 امریکی نمبر ون ہٹ اور بل بورڈ ہاٹ 100 پر 10ٹاپ ٹین ہٹ اور 2 بل بورڈ 200 نمبر 1 البمز شامل ہیں۔

انہوں نے 1978 میں میوزیکل فلم گریز میں کام کیا تھا کا ساؤنڈ ٹریک ریکارڈ شدہ موسیقی کے دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البمز میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ اولیویا نیوٹن جان ماحولیاتی اور جانوروں کے حقوق کے مسائل کے لیے ایک طویل عرصے سے سرگرم کارکن رہنے کے علاوہ صحت سے متعلق آگاہی کی وکالت کرتی رہی ہیں، مختلف خیراتی اداروں، صحت کی مصنوعات اور فنڈ ریزنگ کی کوششوں میں بھی شامل ہوتی رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2022 - 11:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :