بالی ووڈ سٹارسلمان خان نے مودی کو اپنی بہن کی شادی میں مدعوکرلیا

پیر 10 نومبر 2014 21:26

بالی ووڈ سٹارسلمان خان نے مودی کو اپنی بہن کی شادی میں مدعوکرلیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کواپنی بہن ارپیتا خان کی شادی میں مدعو کرلیا،سلمان نے اپنی بہن الویرا خان کے ہمراہ مودی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت نامہ دیا،بھارتی میڈیاکے مطابق سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات کی تصاویر انسٹاگرام پر ایک خصوصی اکاوٴنٹ سے شیئر کی گئیں،یہ اکاوٴنٹ خاص طور پر مداحوں کیلئے بنایا گیا ہے اور اس پر صرف شادی سے متعلق تصاویر شیئر کی جائیں گی،اس پیش رفت کا محرک فوٹو گرافرز کی جانب سے شادی کا بائیکاٹ بھی ہو سکتا ہے، یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سلمان خان اور فوٹو گرافرز کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے تھے،سلمان نے 6 نومبر کو بھی مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی تھی، جہاں وہ کرینہ کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی شوٹنگ کیلئے موجود تھے،وزیر اعظم ہاوٴس نے بھی سلمان-مودی ملاقات کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہنڈل پر جاری کی تھی،ارپیتا کی شادی 18 نومبر کو حیدر آباد میں ہو رہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ دعوت نامہ میں 21 نومبر کو ولیمہ میں شرکت کی درخواست بھی شامل ہے۔

وقت اشاعت : 10/11/2014 - 21:26:27

Rlated Stars :