ڈپٹی کمشنر آفس دیر بالا میں جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

جمعہ 12 اگست 2022 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ضلعی جرگہ ہال ڈپٹی کمشنر آفس دیر بالا میں جشن آزادی(ڈائمنڈ جوبلی) کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عثمان علی نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وتحصیل میونسپل آفیسر حاجی بادشاہ زادہ،ضلعی سپورٹس آفیسر صدیق اللہ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بشیر خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ آزادی کو انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائیگا

وقت اشاعت : 12/08/2022 - 23:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :