کوئین آف پاپ نازیہ حسن کی 22ویں برسی منائی گئی

15سال کی عمر میں بھارتی فلم ’قربانی ‘کیلئے گانا’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ‘گاکرشہرت کی بلندیوں کو چھوا

ہفتہ 13 اگست 2022 13:47

کوئین آف پاپ نازیہ حسن کی 22ویں برسی منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی کوئین آف پاپ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی 22ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی ۔نازیہ حسین 3اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔نازیہ حسین نے پندرہ سال کی عمر میں ہندوستانی فلم ’قربانی ‘کیلئے ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘گانا گایا تھا جس کے بعد وہ کامیابی کی ایک کے بعد ایک سیڑھی طے کرتی گئیں۔

نازیہ نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام ’سنگ سنگ چلیں‘سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کیساتھ شرکت کرتے تھے۔عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ہندوستانی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ’آپ جیسا کوئی میری زندگی‘میں آئے ریکارڈ کروایا، اس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اس پر انہیں ہندوستان کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی شخصیت تھیں۔

(جاری ہے)

نازیہ حسن نے گلوکاری کے میدان میں جو پاپ میوزک کے ذریعے شہرت حاصل کی ،آنیوالے وقتوں میںکوئی بھی گلوکارہ ان تک نہ پہنچ سکی اوریہ اعزاز آج بھی نازیہ حسن کو حاصل ہے ۔نازیہ حسن کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور بلاآخر 13اگست 2000ء کوایک بیٹے اور لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں ۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 13:47:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :