کورین لڑکی نے کم کارڈیشین جیسا دکھنے کیلئے 15 آپریشنز کرالیے

پیر 15 اگست 2022 19:55

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین جیسا دکھنے کے لیے کئی سرجریز کروائیں جس میں اس کے ہزاروں ڈالرز خرچ ہوئے۔28 سالہ چیری لی کے مطابق وہ بچپن سے کم کارڈیشین کو دیکھ رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ کم جیسی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں چیری لی نے بتایا کہ 'میری نظر میں کم دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں، مجھے ہر حال میں ان کی طرح بننا تھا جس کے لیے میرے 15 آپریشنز ہوئے، ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 60 ہزار امریکی ڈالر خرچ کیے‘۔خاتون نے بتایا کہ 'پہلا آپریشن 20 سال کی عمر میں ہوا، ابتدائی طور پر میری آنکھوں کی سرجری کی گئی، بعدازاں جسم کے کچھ حصوں کی سرجری ہوئی'۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں، سوائے اس کے کہ مجھے یہ آپریشنز بہت پہلے کروالینے چاہیے تھے۔ میرا نہیں خیال کہ میرا چہرہ بالکل کم کی طرح کا ہوگیا ہے لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں کم کارڈیشین ہی ہوں\
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 19:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :