قوی امید ہے کہ ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ رجحان ساز فلم ثابت ہو گی‘ مائرہ خان

فلم دیکھنے آنے والوں کو ایسی کہانی ملے گی جسے وہ مدتوں بھلا نہیں پائیں گے‘ انٹر ویو

منگل 16 اگست 2022 12:28

قوی امید ہے کہ ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ رجحان ساز فلم ثابت ہو گی‘ مائرہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ رجحان ساز فلم ثابت ہو گی ،فلم دیکھنے سینما آنے والوں کو ایک ایسی کہانی کو ملے گی جسے وہ مدتوں بھلا نہیں پائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہاکہ فلم کے ٹریلر جاری ہونے کے بعد میری اپنی بیتابی بڑھ گئی ہے کہ فلم کب ریلیز ہو گی اور یقینا جو اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مجھے قوی امید ہے کہ یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہو گی جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی تقویت ملے گی ۔ مائرہ خان نے کہا کہ فلم کے تمام کرداروں نے بہترین نتائج دینے کی کوشش کی ہے ، فلم میں جدید ٹیکنالوجی کا رنگ بھی نمایاں نظر آئے گا ۔دی ’’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘کی ہدایتکاری میگا ہٹ فلم وار کے خالق بلال لاشاری نے دی ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 12:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :