لوگ مجھے عورتوں کے لباس کے علاوہ قبول ہی نہیں کرتے: علی اصغر

مجھے بھی اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملنا چاہیے، لیکن اب کوئی موقع دینے کو تیار نہیں، انٹرویو

بدھ 17 اگست 2022 21:44

لوگ مجھے عورتوں کے لباس کے علاوہ قبول ہی نہیں کرتے: علی اصغر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) معروف بھارتی کامیڈین اور کپل شرما شو میں دادی اور نانی کا کردار ادا کرنے والے علی اصغر نے خود کو پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران علی اصغر نے کپل شرما شو چھوڑنے کی وجوہات پر بھی بات کی جس میں انہوں نے کہا میں نے کامیڈی شو اس لیے چھوڑا کیونکہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ سمجھیں میں صرف ایک کامیڈین ہوں]علی اصغر نے کہا بالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاروں نے بھی کامیڈی کی لیکن جب وہ سنجیدہ کردار کرتے ہیں تو عوام ان کے ساتھ روتی ہے اور ان کے کرداروں کو قبول کرتی ہے لیکن میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا مجھے بھی اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملنا چاہیے لیکن اب کوئی موقع دینے کو تیار نہیں، کامیڈین کے طور پر میرا امیج اتنا مضبوط ہے کہ میں کسی سامان کی مانند ہوں،لوگ مجھے کسی اور کردار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔بھارتی اداکار نے کہا مداح مجھے عورتوں کے لباس کے باہر دیکھ ہی نہیں پارہے، انہیں شک ہے کہ میں کوئی اور کردار نبھا بھی سکتا ہوں یا نہیں ۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 21:44:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :