منی لانڈرنگ کا الزام، آر مادھون، جیکولین فرنینڈس کی حمایت میں بول پڑے

امید ہے جیکولین جلد اس مشکل سے نکل جائیں گی، نہیں لگتا اس کیس سے ان کی امیج پر کوئی اثر ہو رہا ہے،بالی ووڈ اداکار

جمعرات 18 اگست 2022 16:54

منی لانڈرنگ کا الزام، آر مادھون، جیکولین فرنینڈس کی حمایت میں بول پڑے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) بالی ووڈ اداکار آر مادھون بھتہ خوری کے معاملے میں جیکولین فرنینڈس کی حمایت میں بول پڑے۔فلم تنو ویڈز منو میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار آر مادھون، جیکولین فرنینڈس کا نام مجرم سکیش چندر شیکھر سے متعلق بھتہ خوری کے مقدمے کی چارج شیٹ میں شامل ہونے پر اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آر مادھون نے اپنی فلم دھوکا رانڈ ڈی کارنر کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جیکولین بہت جلد اس مشکل سے نکل جائیں گی، مجھے نہیں لگتا کہ اس کیس سے ان کی امیج پر کوئی اثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت، ہماری فلمی برادری میں، ٹیکس ریڈز کی تعداد اب کم ہوگئی ہے، ہر کوئی پوری ایمانداری سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کی چیزوں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوگی، سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان اسی انڈسٹری سے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:54:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :