پیغام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کلچرل جرنلسٹ کے عہدیداروں کے اعزاز میں ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 نومبر 2014 12:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء ) الحمرا ہال llمیں پیغام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے عہدیداروں کے اعزاز میں ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیا ت نے شرکت کی جن میں گلوکار شوکت علی ،سائرہ نسیم ،جواد احمد ،جرار رضوی ،حوریہ خان ،نشو بیگم ،آمنہ علی ،سارا رضا خان ،راگنی ،رفاقت علی خان ،بابر بٹ ،شفق علی ،صندل ،اختر شاد ، عاصمہ لتا اور طارق طافوسمیت دیگر شامل تھے ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت رانا ارشد ،مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے کنول نعمان اورلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے عہدیداروں کو ایوارڈ دئیے جن میں کلچر جرنلسٹ ایسوی ایشن کی صدر طاہر بخاری ، سینئر نائب صدر شجر الدین ،نائب صدر زین مدنی ،جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری ،جوائنٹ سیکرٹری جاوید یوسف ،فنانس سیکرٹری وقار اشرف ،سیکرٹری اطلاعات ظہیر شیخ ،ایڈیشنل سیکرٹری حسن عباس زیدی ،سیکرٹری تقریبات اشفاق حسین اورآفس سیکرٹری نصیر احمد کو ایوارڈدیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوکت علی ،سائرہ نسیم ،راگنی ،شفق علی ،حمزہ پاشا ،عاصمہ لتااور حوریہ خان سمیت دیگر گلوکارو ں نے اپنے فن کا مظاہر کیا ۔

وقت اشاعت : 14/11/2014 - 12:31:38

Rlated Stars :