سیلاب تو امداد سے سنبھل جائے گا، حکومت اگلے سال کا منصوبہ بتائے، یاسر حسین

منگل 30 اگست 2022 12:09

سیلاب تو امداد سے سنبھل جائے گا، حکومت اگلے سال کا منصوبہ بتائے، یاسر حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2022ء) کہانی نویس یاسر حسین نے موسلا دھار بارشوں کو رحمت قرار دیتے ہوئے حکمرانوں ا?ئندہ برس کا لائحہ عمل پوچھ لیا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث قیامت خیز مناظر ہیں اور متاثرین بے سروسامانی کے عالم میں امداد کے منتظر بیٹھے ہیں لیکن حکمران امداد کرنے کے بجائے سیلاب کو عوام کے گناہوں اور اعمال کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب زدگان سے متعلق حکمرانوں کے نامناسب تبصروں پر اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ردعمل دیتے ہوئے یاسر حسین نے حکومت سے ا?ئندہ کا لائحہ عمل پوچھ لیا یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بارش رحمت تھی اور رحمت رہے گی، دریاؤں پر بند اور ڈیم ضروری تھے اور ضروری رہیں گے۔انہوں نے حکومتوں سے سوال کیا کہ حکومت ا?گے بڑھے، یہ سیلاب تو امداد سے سنبھل جائیں گے، اگلے سال کا منصوبہ بتائیں۔
وقت اشاعت : 30/08/2022 - 12:09:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :