صوفیہ مرزا کے بچوں کی حوالگی کیس ، توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

منگل 13 ستمبر 2022 22:06

صوفیہ مرزا کے بچوں کی حوالگی کیس ، توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2022ء) سپریم کورٹ نے ماڈل اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت اداکارہ صوفیہ مرزا نے عدالت کو بتایا کہ ایک خاتون کو جعلی ماں بنا کر میرے بچے کو یو اے ای منتقل کیا گیا،میرے بچوں کی واپسی سے متعلق کچھ نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار طارق مسعود نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ جس فیصلہ کو جوازبنا کر توہین عدالت کی درخواست کی اس پر عمل ہو چکا ہے،وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں،وزارت خارجہ بچوں کے یو اے ای سے واپیس کے معاملہ پر اقدامات اٹھا رہی ہے،یہ کہنا درست نھیں کہ بچوں کی واپسی کے لئے کوئی اقدام نھیں اٹھایا جا رہا۔ بچوں کی واپسی کیلئے پوری حکومتی مشینری ہل گئی ہے۔عدالت نے اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے کو ہر پندرہ دن بعد بچوں کی واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ میں دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دی اور معاملہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔
وقت اشاعت : 13/09/2022 - 22:06:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :