منفر د ڈانس کر کے شائقین کے دلوں پرراج کر رہی ہوں‘ فلم سٹار میگھا

شوبز میں شارٹ کٹ نہیں محنت سے مقام حاصل کیا ہے ‘اسٹیج کی مضبوطی ہی شوبز کی مضبوطی ہے ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 23 نومبر 2014 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ منفر د ڈانس کر کے شائقین کے دلوں پرراج کر رہی ہوں‘ شوبز میں شارٹ کٹ نہیں محنت سے مقام حاصل کیا ہے ‘اسٹیج کی مضبوطی ہی شوبز کی مضبوطی ہے ۔ لاہور کے شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ”بلو ٹھمکا لگا “میں شاندار پر فارمنس کے موقعہ پر ”اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔

(جاری ہے)

23نومبر 2014ء“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھانے کہا کہ کون نمبرون ادکارہ ہے اسکا فیصلہ میں نے یا کسی اور نہیں شائقین نے کر نا ہے اور جس طر ح میری پر فارمنس کو پسند کیا جا رہا ہے اس پر کتنی خوش ہوں الفاظ میں نہیں بتا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسی اداکارائیں جو شارٹ کٹ راستے سے آگے بڑ ھانے کیلئے فحاشی کا سہار الیتی ہے مگر ایسی اداکارائیں مستقبل میں ناکام ہو تیں ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:31:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :