فیس بک پر سٹیج اداکاراؤں کے جعلی اکاؤنٹس‘اداکارائیں پریشان‘پرستار لٹنے لگے

اتوار 30 نومبر 2014 12:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء ) فیس بک پر سٹیج اداکاراؤں کے جعلی اکاؤنٹس‘اداکارائیں پریشان‘پرستار لٹنے لگے۔ بتا یا گیا ہے کہ دیگر ادکاروں کی طر ح سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پرجعلسازوں نے فلم سٹار ارم چوہدری کے متعددجعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں جن پر فحش قسم کی تصاویر لگا کرکردار کشی کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ارم چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلساز فیس بک کے ذریعے میرے پرستاروں سے نہ صرف پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے بلکہ موبائل بیلنس بھی منگوانے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے فیس بک پر ان کے نام کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے جعلساز گروہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 12:09:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :