لوگوں کی کامیابی کو دل پر نہیں لیتا، اپنی دنیا میں مگن رہتا ہوں،سنیل شیٹی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:12

لوگوں کی کامیابی کو دل پر نہیں لیتا، اپنی دنیا میں مگن رہتا ہوں،سنیل شیٹی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کی کامیابی کو دل پر نہیں لیتا، اپنی دنیا میں مگن رہتا ہوں،اکشے اور اجے دیوگن نے مجھے کافی انسپائر کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کی کامیابی کو دل پر نہیں لیتا، اپنی دنیا میں مگن رہتا ہوں،میری اپنی ایک دنیا ہے جو بہت خوبصورت ہے، میں ان لوگوں میں سے ہوں جو ہمیشہ اور ہر حال میں خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں غیر محفوظ نہیں، اکشے اور اجے دیوگن نے مجھے کافی انسپائر کیا، ایسا صرف موویز میں نہیں بلکہ فوکس رہنے پر بھی متاثر کیا اور یقینا زیادہ توجہ دینے سے آپ کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں، غالبا میں اپنے کام کے حوالے سے زیادہ فوکس نہیں تھا اور اسکرپٹس پر زیادہ توجہ نہیں دیتا یا پھر میرا یقین یہ ہے کہ میں زندگی سے بڑھ کر ہوں، جو بہر حال غلط ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :