انتخابات سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں لیکن سیاستدانوں کی اپنی زندگی سر سبز ہو جاتی ہے ‘ زارا اکبر

پیر 8 دسمبر 2014 13:54

انتخابات سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں لیکن سیاستدانوں کی اپنی زندگی سر سبز ہو جاتی ہے ‘ زارا اکبر

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ میری بڑی خواہش ہے کہ اپنی آنکھوں سے نئے پاکستان کو بنتے ہوئے دیکھوں جس میں غربت کی ماری لاچار ماں کو اپنے بچوں کو چھت سے نہ پھینکنا پڑے اور نہ اپنے جگر کے ٹکروں کو نہر برد کرنا پڑے ۔ ”اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

08 دسمبر 2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ سیاستدان عوام کو انتخابات سے قبل سبز باغ تو دکھاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے حکومت میں آنے کے بعد انکی اپنی زندگی سر سبز ہو جاتی ہے لیکن غریبوں کی حالت زار پہلے سے بھی ابتر ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے نئے پاکستان کا یہ خواب ہے کہ نا بیناؤں پر لاٹھی چارج جیسا سنگین ظلم نہ کیا جائے نہ احتجاج کرنے والی قوم کی بیٹیوں کے دوپٹے کھینچے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بیرون ممالک دورے تو کرتے ہیں لیکن وہاں کے حکمرانوں کے عوام سے بھلائی کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اپنے حقوق کے لئے پر امن جدوجہد کرنا پڑے گی وگرنہ یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

وقت اشاعت : 08/12/2014 - 13:54:17

Rlated Stars :