موالی کے سیٹ پر 3تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، شکتی کپور

ْقادر خان سے کہا تھا میرا کیرئیر ختم ہوگیا ،ابھی تک میری شادی بھی نہیں ہوئی، سینئر اداکار

منگل 6 دسمبر 2022 19:04

موالی کے سیٹ پر 3تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، شکتی کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) بالی وڈ میں ولن اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت پانے والے سینئر اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ فلم موالی کے سیٹ پر 3تھپڑ کھانے کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔دی کپل شرما شو میں شرکت کے دوران شکتی کپور نے 80کی دہائی کو یاد کیا اور دلچسپ گفتگو کی۔ادکار نے بتایا کہ فلم ستے پے ستا کے بعد 1983میں فلم موالی میں کام کیا اور جب میں اپنی فلم کا پہلا شاٹ کررہا تھا تب فلم میں اداکار قادر خان نے تھپڑ مارا، ان کا ہاتھ اتنا سخت تھا کہ میں زمین پر گرپڑا اس کے بعد اگلے شاٹ میں ارونا ایرانی نے تھپڑا مارا اور میں گرپڑا اور یہی چیز تیسری بار بھی میری ساتھ ہوئی جس کے بعد میں پریشان ہوگیا تھا اور میں نے سوچا تھا کہ میرا کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

شکتی کپور نے بتایا کہ اس کے بعد میں قادر خان کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ میں آپ کے قدموں میں گر کر کہتا ہوں کہ میری شام کی ٹکٹ بک کروادیں، میں اس فلم کا حصہ نہیں بنے رہنا نہیں چاہتا، میرا کیرئیر ختم ہوگیا ہے اور ابھی تک میری شادی بھی نہیں ہوئی۔موالی میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق شکتی کپور نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی فلم ستے پے ستے اداکار گوفی پینٹال کیساتھ کی تھی جو ایک بہترین فلم تھی جس کے بعد راج سپی نے مجھے کامیڈی کردار کیلئے اپروچ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/12/2022 - 19:04:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :