یویو ہنی سنگھ نے طلاق کے 3 ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنالی

گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی نے ہی میری آنیوالی نئی میوزک البم کو 3.0 کا ٹائٹل دیا ہے، بھارتی گلوکار

جمعرات 8 دسمبر 2022 21:26

یویو ہنی سنگھ نے طلاق کے 3 ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنالی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) بھارتی معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر، گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے سابقہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے تین ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنا لی ہے۔گزشتہ دنوں یویو ہنی سنگھ نے اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ دہلی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران ہنی سنگھ اپنی نئی گرل فرینڈ ماڈل و اداکارہ ٹینا تھڈانی کا ہاتھ تھامے تقریب میں انٹری دیتے دیکھائی دیئے اور تقریب میں موجود لوگوں سے ٹینا کا بطور اپنی گرل فرینڈ تعارف کرواتے نظر آئے۔

گلوکارہ نے ماڈل ٹینا کو میری گرل فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا۔ہنی سنگھ نے اس تقریب کے دوران شرکا کو بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی نے ہی ان کی آنے والی نئی میوزک البم کو 3.0 کا ٹائٹل دیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 21:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :