عرب آئیڈیل شام کے شہری حازم شریف نے جیت لیا

پیر 15 دسمبر 2014 13:59

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) مشرقی وسطیٰ میں گائیکی کا مقبول ترین مقابلہ 'عرب آئیڈیل 'شام کے شہری حازم شریف نے جیت لیا۔ مقابلے کے فاتح کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔عرب ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 'عرب آئیڈیل' کا فائنل بیروت میں ہوا۔ مقابلے میں شریک فنکاروں نے بیروت سٹوڈیو میں سٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ شامی شہری حازم شریف، سعودی شہری ماجد المدنی اور فلسطینی شہری میثم خلایلی کے درمیان ہوا۔ شامی شہری حازم شریف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے عرب دنیا کے سریلے نوجوان کا تاج سر پر سجایا۔ حازم شریف کیلئے 66 ہزار ڈالرز نقد انعام اور موسیقی کمپنی پلاٹینم ریکارڈ کے ساتھ گانے ریکارڈ کرنے کا معاہدہ بھی انعام میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ انھیں متعدد سیاحتی مقامات کی مفت سیر بھی کرائی جائے گی

وقت اشاعت : 15/12/2014 - 13:59:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :