نغمہ نگار اور شاعر قتیل شفائی کے مداحوں نے ان کی سالگرہ منائی

بدھ 24 دسمبر 2014 13:44

نغمہ نگار اور شاعر قتیل شفائی کے مداحوں نے ان کی سالگرہ منائی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) اڑھائی ہزار سے زائد گیتوں اور بیس سے زائد شعری مجموعوں کے خالق قتیل شفائی کے مداحوں نے ان کی سالگرہ منائی۔ قتیل شفائی نے پرائیڈ آف پرفارمنس، آدم جی ایوارڈ، نقوش ایوارڈ، امیر خسرو ایوارڈ کے علاوہ لا تعداد اعزازات اپنے نام کیے۔ہزارہ کے خوبصورت پہاڑوں میں پیدا ہونے والے اورنگزیب خان کو دنیا نے قتیل شفائی کا نام دیا۔

(جاری ہے)

سادہ لہجہ، عام فہم زبان کا استعمال اور عوام کے جذبات کی ترجمانی صرف ان ہی کا خاصہ تھی۔ پاکستان کی پہلی فلم ’تیری یاد‘ سے گیت نگاری کا آغاز کرنے والے قتیل شفائی نے پاکستان اور بھارت کی فلموں کے لیے لازوال گیت تحریر کیے۔ گیت نگاری قتیل شفائی کی وجہِ شہرت بنی، لیکن شعر و ادب بھی ان کا خاص میدان رہا۔ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول قتیل شفائی نے پرائیڈ آف پرفارمنس، آدم جی ایوارڈ، نقوش ایوارڈ، امیر خسرو ایوارڈ کے علاوہ لا تعداد اعزازات اپنے نام کیے۔

وقت اشاعت : 24/12/2014 - 13:44:36