بہت سی غلطیاں کیں مگر اہلیہ گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، شاہ رخ خان

پیر 20 مارچ 2023 18:30

بہت سی غلطیاں کیں مگر اہلیہ گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر برے وقت میں بھرپور ساتھ دیا۔سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ایک پرانے پروگرام دس کا دم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھر بطور خصوصی مہمان شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انکشاف کر رہے ہیں کہ انہوں زندگی میں بہت سی غلطیاں اور بہت سی بدتمیزیاں کیں مگر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں بہت سے غلط فیصلے بھی کئے پرگوری ہمیشہ ہر برے وقت میں میرے ساتھ رہی اور اس نے بہت سی چیزوں پر چپ رہ کر میرا ساتھ دیا۔

وقت اشاعت : 20/03/2023 - 18:30:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :