پاکستان میں رمضان جمائما کو بھی پسند

رمضان غور و فکر، خیرات، مہربانی، معافی اور خاندان کو وقت دینے کا مہینہ ہے، سابقہ اہلیہ عمران خان

جمعرات 23 مارچ 2023 22:11

پاکستان میں رمضان جمائما کو بھی پسند
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان ناصرف روزے رکھنے کا مہینہ ہے بلکہ یہ نیک اور بہتر انسان بننے کی کوشش کا مہینہ بھی ہے۔ اس مہینے میں فضول باتوں، قسمیں کھانا اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مہینہ غور و فکر، خیرات، مہربانی، معافی اور خاندان کو وقت دینے کا ہے۔

وقت اشاعت : 23/03/2023 - 22:11:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :