میں نے 10برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا تھا، لائبہ خان کا انکشاف

خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا میں یہ بھی بھول گئی ہ مجھے دعا کرنی ہے، اداکارہ

ہفتہ 1 اپریل 2023 12:24

میں نے 10برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا تھا، لائبہ خان کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں اور دس برس کی عمر میں انہوں نے حفظ کی تکمیل کی تھی۔نجی ٹی وی کے رمضان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں قرآن کے ساتھ بہت مصروف ہوگئی تھی اور مجھے ایسے خواب آتے تھے جیسے میں عمرے پر شاپنگ کررہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ حفظ کررہی تھیں تو انہوں نے خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور جب وہ بیدار ہوئیں تو ان کے جذبات تھے کہ انہوں نے واقعی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔لائبہ خان نے بتایا کہ جب وہ عمرے پر گئیں اور ان کی پہلی نظر کعبہ پر پڑی تو ان پر ایسی کیفیت طاری ہوگئی جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا کہ میں یہ بھی بھول گئی کہ مجھے دعا کرنی ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 12:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :