مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر احتجاج کیا تھا، موجودہ مہنگائی نے تو سائیکل بھی چھین لی

پہلے کے مقابلے میں اب مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں عام شہری گزربسر کے لئے پریشان ہے ، ایوب کھوسو کا اعتراف

جمعرات 27 اپریل 2023 19:00

مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر احتجاج کیا تھا، موجودہ مہنگائی نے تو سائیکل بھی چھین لی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2023ء) حالیہ مہنگائی نے تو سائیکل ہی چھین لی، مہنگائی پر خاموشی کے متعلق سوال پر نامور فنکار ایوب کھوسو کا جواب تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور فنکار ایوب کھوسو سے ڈی سی آفیس میں صحافیوں کے وفد نے ایک ملاقات میں حالیہ مہنگائی پر خاموشی کی وجہ پوچھی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت سائیکل تھی تو مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر احتجاج کیا تھا موجودہ مہنگائی نے تو سائیکل بھی چھین لی ہے ،ایوب کھوسو نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں عام شہری گزربسر کے لئے پریشان ہے ۔
وقت اشاعت : 27/04/2023 - 19:00:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :