لاہوریوں کی مہمان نوازی کا کوئی ثانی نہیں ، ڈاکٹر سنیتا دھر

بدھ 13 مارچ 2024 17:03

لاہوریوں کی مہمان نوازی کا کوئی ثانی نہیں ، ڈاکٹر سنیتا دھر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سنیتا دھیر نے کہا ہے کہ لاہور کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں، ان کی مہمان نوازی کا کوئی ثانی نہیں اور ان کی مہمان نوازی کی بے حد مشکور ہوں ۔ 33ویں تین روزہ بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورہ کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ و ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سنیتا دھیر نے کہا کہ وہ پاکستان میں پانچویں مرتبہ آئی ہیں اور اس بار بھی ہمیشہ کی طرح بہت اچھا لگا ، اس طرح کی کانفرنسز نا صرف دونوں ممالک کے مابین پل کا کردار ادا کرتی ہیں بلکہ ایک دوسرے کو قریب ہونے کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان فنون لطیفہ سمیت کلچرز کے تبادلہ خیال کا موقع ملتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی سنگرز ،اداکاروں ، شعراء کرام اور ادبی شخصیات کو ہم سرحد پار سن یا مل نہیں سکتے ایسی کانفرنسز مل بیٹھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر خود کو کبھی اجنبی محسوس نہیں کیا ۔ یاد رہے کہ بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی مقبول ڈائریکٹر پروفیسر اداکارہ سنیتا دھیر نے فلم و تھیٹر میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے جبکہ وہ دو سال قبل بطور پروفیسر ریٹائر ہو چکی ہیں ۔

انہوں نے درجنوں بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ نے 42سال تک فلموں میں کام کیا ۔ ڈاکٹر پروفیسر اداکارہ، سنیتا دھیر نے سلور سکرین پر اپنا آغاز فلم چن پردیسی (1980)سے کیا بعد ازاں دس سال فلم انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد انہوں نے فلم وساکھی (1991)سے واپسی کی۔ ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں لشکارہ جٹی دا (1992)، یاران نال بہاراں (2005)، دل اپنا پنجابی (2006)، منڈے یو کے دے، برٹش از رائٹ پنجابی از ہارٹ (2009)، آئی ایم سنگھ (2011)، فتح (2014) میں فن کا جادو جگایا ۔ بالی ووڈ میں پویلس (2014)، آئی لو دیسی (2015)اور طوفان سنگھ (2017) میں بھی کاما کیا۔2019میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم رب دا ریڈیو 2 بھی مقبول فلموں میں شامل ہے ۔395932
وقت اشاعت : 13/03/2024 - 17:03:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :