گوہر رشید کس سیاست دان کا کردار ادا کرنا چاہیں گے؟

ہفتہ 8 جولائی 2023 19:40

گوہر رشید کس سیاست دان کا کردار ادا کرنا چاہیں گے؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2023ء) پاکستانی معروف فلم و ٹی وی کے اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری کا کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔ گوہر رشید نے ایک ٹی وی شو کے دوران پروگرام کے میزبان اور اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی اور اپنے یادگار لمحات بھی شیئر کئے۔ اس دوران اٴْن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اداکارہ کبریٰ خان میری بہت اچھی دوست ہیں، اس دوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا اٴْن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گوہر رشید ہمیشہ منفی کردار کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ زیادہ تر کردار کباب میں’ہڈی‘ والے کئے ہیں اور ناظرین کے سامنے کباب ہو نہ ہو ہڈی کا ہونا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہڈی کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اس لیے ابھی اٴْن کا خود کا کباب بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ گوہر رشید سے ایک مداح خاتون نے پوچھا کہ وہ کس سیاست دان کی سوانح حیات (بائیو پِک) میں کام کرنا پسند کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔
وقت اشاعت : 08/07/2023 - 19:40:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :