عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پی پی عہدیدار سے دوسری شادی کرلی

پیر 4 دسمبر 2023 22:21

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پی پی عہدیدار سے دوسری شادی کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔کرن اشفاق کی شادی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر جاری کیں۔

نکاح کی یہ تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔دلہا اور دلہن نے اس تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، کرن اشفاق نے سفید رنگ کا چوڑی دار پاجامہ اور کرتا پہنا۔اس کے علاوہ نکاح کی کئی اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں اداکارہ قبول ہے کہہ رہی ہیں اور پھولوں کی چادر میں انٹری لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرن اشفاق نے انسٹاگرام اکاونٹ پر مہندی کی تقریب کی تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے ہاتھوں اور چہرے پر ہلدی لگی ہے۔اس کے علاوہ کرن کے شوہر حمزہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی تقریب کی ایک اسٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے الحمداللہ لکھا۔حمزہ علی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں، بات کی جائے پیشے کی تو وہ ایک کارپوریٹ وکیل ہیں۔

حمزہ علی کے انسٹاگرام کے بائیو کے مطابق وہ ماضی میں پروفیشنل کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔حمزہ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر نظر ڈالی جائے تو واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاسی طور پر کافی متحرک ہیں اور ہر سرگرمی کا حصہ ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے اکاونٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو سمیت آصف زرداری، فریال تالپور ، شہلا رضا اور دیگر اہم سیاسی رہنماوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/12/2023 - 22:21:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :