مصر نے امریکی گلوکارکا کنسرٹ منسوخ کردیا

جمعرات 20 جولائی 2023 17:42

مصر نے امریکی گلوکارکا کنسرٹ منسوخ کردیا
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2023ء) اہرام مصر میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کا مجوزہ کنسرٹ مصر کے موسیقار سنڈیکیٹ نے منسوخ کر دیا ہے۔سنڈیکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کنسرٹ ہماری روایات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

موسیقار سنڈیکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی موسیقی پرفارمنس میں دخل اندازی نہیں کرتے جب تک کہ مصر کے لوگوں کے آبائی رسم و رواج کو مجروح نہ کرے۔بیان میں کہا گیا کہ ٹریوس اسکاٹ کے سوشل میڈیا مواد اور دیگر ذرائع سے سنڈیکیٹ کو ایسی تصاویر اور دستاویزی معلومات ملی ہیں کہ یہ فنکار اپنے کنسرٹ میں بہت عجیب و غریب فن کا مظاہرہ کرتا ہے جو ہماری روایات سے متصادم ہے۔واضح رہے کہ فروری میں مصر نے امریکی کامیڈین کیون ہارٹ کی پرفارمنس بھی منسوخ کر دی تھی۔

وقت اشاعت : 20/07/2023 - 17:42:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :