یہ کون ہیں ‘ سمیروانکھیڑے کا شاہ رٴْخ خان، دپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کو پہچاننے سے انکار

منگل 15 اگست 2023 22:17

یہ کون ہیں ‘ سمیروانکھیڑے کا شاہ رٴْخ خان، دپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کو پہچاننے سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2023ء) بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے، آریان خان ڈرگ اسکینڈل میں رشوت ستانی میں ملوث نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق چیف سمیر وانکھیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کو نہیں جانتے۔ملزم سمیر وانکھیڑے جو سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ڈرگ اسکینڈل میں رشوت لینے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، اٴْنہوں نے بالی ووڈ کے کچھ مشہور ترین i ناموں سے ناواقفیت ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یاکے مطابق سمیر وانکھیڑے کو ایک شو کے دوران شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کی تصاویر دکھائی گئیں جنہیں دیکھ کر این سی بی کے سابق چیف وانکھیڑے نے حیرانی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اٴْنہیں نہیں معلوم کہ یہ لوگ کون ہیں۔شو میں بات چیت کے دوران سمیر وانکھیڑے کا خود سے متعلق کہنا تھا کہ وہ انصاف اور اصول پسند انسان ہیں۔شو کے دوران انہوں نے ہوائی اڈے کی سیکیورٹی میں کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اٴْنہوں نے تقریباً 3500 کیسز کو ہینڈل کیا، ان کیسز میں سو سے پچاس میں مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2023 - 22:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :