سوپ سیریل ”ایک ستم اور سہی “میں میرا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ جاناں ملک

جمعرات 12 فروری 2015 12:42

سوپ سیریل ”ایک ستم اور سہی “میں میرا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ جاناں ملک

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء ) اداکارہ و ماڈل جاناں ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں بے شمار ٹی وی ڈراموں میں ہرطرح کے کردار کیے ہیں مگر ان دنوں زیرنمائش میرا نجی ٹی وی کا سوپ سیریل ”ایک ستم اور سہی “میں میرا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق فلمایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوپ سیریل میں تمام فنکاروں نے حقیقت کے قریب تراداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اچھے سکرپٹ کی بدولت ڈرامہ ناظرین میں مقبولیت اختیا ر کرچکا ہے ۔

جاناں ملک نے کہا کہ میر ے پرستار میری پرفارمنس کو پسند کررہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔میں نے شوبز میں اپنی قابلیت کی بنیاد پرکامیابی حاصل کی ہے اس کی بڑ ی وجہ یہ ہے کہ میری والدہ بھی اداکارہ تھی جنہوں نے تھوڑا عرصہ ڈراموں میں کام کیا اور پھر شوبز کو خیر آباد کہہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے میری توجہ اپنے کریئر پر مرکوز ہے ۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 12:42:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :