عاصمہ لتا نے نئی ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروا دیا

جمعرات 12 فروری 2015 15:14

عاصمہ لتا نے نئی ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروا دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)گلوکارہ عاصمہ لتا نے ٹی وی ڈرامہ ”میرے آنگن میں دیوار“ کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروا دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ لتا نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے گلوکاری کر رہی ہوں تاہم پہلی بار کسی ڈرامے کے لئے گانا ریکارڈ کرا رہی ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹی وی ڈرامے کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پہلے گانے میں ہی مصروف موسیقار نجات علی نے مجھے دو ہزار روپے کا نقد انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر آن ائیر ہو گا۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 15:14:50