بھارتی پروڈیوسر نے اپنی فلم کے تمام گانوں کیلئے رابطہ کیا ،ابتدائی بات جیت جار ی ہے ‘ مسکان جے

جمعہ 13 فروری 2015 12:06

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی فلم کے تمام گانوں کیلئے رابطہ کیا ،ابتدائی بات جیت جار ی ہے ‘ مسکان جے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء ) گلوکارہ و ماڈل مسکان جے نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی شعبے میں بھی اچھائی اوربرائی کا تصورازل سے موجود ہے جو کبھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا ،انسان اپنے رویوں کی بدولت پہچانا جاتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈ سٹری میں منافقوں کی بھرمار ہے یہ ایسے لوگوں کی دنیا ہے جدھر چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ۔

عروج کے دنوں میں سب آپ کے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال میں اپنا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں گلوکاری کے میدان میں بڑی جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچی ہوں اور میری کامیابی کی پرواز ابھی جاری ہے ۔ مسکان جے نے کہا کہ آزاد خیال طبیعت کی مالک ہوں ، میرے دل کو جو اچھا لگے وہی کرتی ہوں جبکہ کسی تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں پرانی غزلیں اور ادبی کتابیں پڑھنا میرا بہترین مشغلہ ہے ان دنوں اپنے نئے آڈیو البم کی تیاری میں مصروف ہوں جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر نے اپنی فلم کے تمام گانے مجھ سے گنوانے کے لئے رابطہ کیا ہے جس کیلئے ابتدائی بات جیت جار ی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/02/2015 - 12:06:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :