چار دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب بالکل ٹھیک ہوں‘ سونم کپور

ہفتہ 14 فروری 2015 14:15

چار دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب بالکل ٹھیک ہوں‘ سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) بالی وڈ اداکرہ سونم کپور نے کہا ہے کہ چار دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب بالکل ٹھیک ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے انفیکشن کے ساتھ ٹائیفائیڈ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے چار دن ہسپتال میں رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہتی تھی کہ عوام کو میری بیماری کا علم ہو تاہم میری ہسپتال کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مداحوں میں کافی بے چینی پائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے میں نے اس بارے میں بات کرنا مناسب سمجھا۔

وقت اشاعت : 14/02/2015 - 14:15:50

Rlated Stars :